۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عاشور کراچی اتحاد بین المسلمین

حوزہ / پاکستان کے شہر کراچی میں یوم عاشور کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کا شاندار منظر دیکھنے کو ملا جب شیعہ، بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث ایک صف میں کھڑے ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کراچی میں یوم عاشور کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کا شاندار منظر دیکھنے کو ملا جب شیعہ، بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث ایک صف میں کھڑے ہوگئے اور رسول گرامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے نواسہ اور ان کی اولاد و اصحاب کی مظلومانہ شہادت کا پرسہ پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق، عاشور کے مرکزی جلوس کے دوران تبت سینٹر کے مقام پر ہونیوالی مرکزی نماز میں اہلسنت علماء نے بھی شرکت کی اور پاکستانی عوام کو یہ پیغام دیا کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین (ع) کی ذات گرامی تمام مسلمانوں کے درمیان نکتۂ اتحاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ سید حیدر نقوی کی زیر اقتداء ادا کی جانے والی نماز میں شرکت کرنے والے اہل سنت علماء کے وفد کی قیادت متحدہ علماء محاذ کے بانی جنرل رہنما مولانا محمد امین انصاری نے کی۔ جبکہ اس موقع پر سینئر سیاستدان فاروق ستار، ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی بھی موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .